(19) کافر اور مامن کی ایک مثال بیان کی گئی ہے، کہ جو آدمی یقین رکھتا ہے کہ قرآن اللہ کی طرف سے نبی کریم پر نازل کردہ کتاب ہے، وہ اس کے مانند نہیں ہوسکتا جو اس ایمان سے محروم ہے، بلکہ وہ اندھا ہے خیر و شر میں تمیز نہیں کرپاتا ہے، دونوں کے درمیان ایسا ہی فرق ہے جیسا پانی اور جھاگ اور عمدہ زنگ آلود معدنیات کے درمیان۔