فهرس الكتاب

الصفحة 5316 من 6343

(6) جہنمی اعتراف کریں گے کہ ہم نے رشد و ہدایت کے سارے راستے خود ہی اپنے آپ پر بند کر لئے تھے، ہم نے اللہ کی نازل کردہ آیتوں کو غور سے سنا، اور نہ اپنی عقل کو کام میں لا کر انہیں سمجھنے کی کوشش کی اور دنیا میں اس طرح دندناتے پھرے اور گناہوں کا ارتکاب کرتے رہے کہ جیسے ہمیں موت نہیں آئے گی اور ہمیں اللہ کے سامنے حاضر نہیں ہونا ہوگا، لیکن اس اعتراف کا انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اور اعلان کردیا جائے گا کہ جہنمی اللہ کی رحمت سے دور کردیئے گئے اب ان کے لئے کوئی خیر نہیں ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت