(6) مشرکین مکہ کی تردید کی گئی ہے جو قرآن کریم کو کبھی گزشتہ قوموں کے افسانے، کبھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جانب سے اللہ تعالیٰ پر افترا پردازی، کبھی شاعری اور کبھی جادو کہتے تھے اور لوگوں کو اس پر ایمان لانے سے روکتے تھے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ قرآن وہ نہیں ہے جو تم اس کے بارے میں کہتے ہو، بلکہ یہ اللہ کی نازل کردہ ایک نہایت معظم و مکرم کتاب ہے جس کی مانند دنیا میں کوئی کتاب نہیں اور وہ کتاب عظیم لوح محفوظ میں شیاطین اور دیگر خلائق کی دترس سے محفوظ ہے۔ وباللہ التوفیق