(20) آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ کے لئے ہے، اور ان دونوں کے درمیان جتنی بھی مخلوقات ہیں سب اسی کی مملوک ہیں۔ وہ جس طرح چاہتا ہے ان میں تصرف کرتا ہے اس کی تقدیر ان میں نافذ ہوتی ہے اور اس کی شریعت ان پر جاری ہوتی ہے۔ وہ انہیں حکم دیتا ہے اور منع کرتا ہے اور وہ گناہگار کو سزا دیتا ہے اور فرمانبردار کو اچھا بدلہ دیتا ہے اور سب سے اچھا بدلہ اللہ کی رضا اور حصول جنت ہے۔