فهرس الكتاب

الصفحة 5242 من 6343

(5) یہود نے تورات کو پڑھا اور اسے یاد کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا، بایں طور کہ اس میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت کی خبر دی گئی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی علامتیں بیان کی گئی تھیں اور آپ پر ایمان لانے کی تاکید کی گئی تھی اور انہیں یقین کامل تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے سچے نبی ہیں، لیکن محض حسد و عناد کی وجہ سے ایمان نہیں لائے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے انہیں گدھوں سے تشبیہ دی جن کی پیٹھوں پر علوم و فنون کی بڑی بڑی کتابیں لدی ہوں، جن کا وہ گدھے بوجھ تو محسوس کرتے ہیں اور ان کے نیچے دبے جاتے ہیں، لیکن ان میں موجود حقائق و معارف سے بے بہرہ اور ان پر عمل کرنے سے محروم ہوتے ہیں، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جن یہود نے اللہ کی آیتوں کی تکذیب کی ہے، ان کی بڑی ہی بری مثال ہے، یعنی ان کا حال ان گدھوں جیسا ہے جن پر کتابیں لدی ہوں۔

امام ابن القیم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب " اعلام الموقعین" میں اس آیت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ مثال اگرچہ یہود کے لئے بیان کی گئی ہے، لیکن یہ ہر اس حامل قرآن پر چسپاں ہوتی ہے جو اس پر عامل نہیں ہوتا اور اس کا کما حقہ حق ادا نہیں کرتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت