(8) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ ان متکبر کافروں کو درد ناک عذاب کی خوشخبری دے دیجیے، البتہ ان میں سے جو لوگ ایمان لے آئیں گے اور نیک عمل کریں گے، انہیں اللہ تعالیٰ قیامت کے دن پورے اجر و ثواب سے نوازے گا، انہیں جنت دے گا جس کی نعمتیں کبھی ختم نہیں ہوں گی۔ وباللہ التوفیق