فهرس الكتاب

الصفحة 5237 من 6343

سورۃ الجمعہ مدنی ہے، اس میں گیارہ آیتیں اور دو رکوع ہیں

تفسیر سورۃ الجمعہ

نام: آیت (9) یایھا الذین امنوا اذا نودی للصلاۃ من یوم الجمعۃ فاسعوا الی ذکر اللہ) سے ماخوذ ہے۔

زمانہ نزول: قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت تمام کے نزدیک مدنی ہے۔ بیہقی نے اپنی کتاب " الدلائل" میں ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ الجمعہ مدینہ میں نازل ہوئی تھی۔

مسلم، ابوداؤد، ترمذی اور ابن ماجہ وغیرہم نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کی نماز میں سورۃ الجمعہ اور المنافقون کی تلاوت فرماتے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت