فهرس الكتاب

الصفحة 3267 من 6343

(32) جو لوگ دنیا میں قرآن کریم کی تکذیب کرتے ہیں قیامت کے دن ان کا کیا حال ہوگا اور اللہ ان سے کہا کہے گا، اسی کو آیات (83، 84) میں بیان کیا گیا ہے کہ ان کی تعداد کثیر ہوگی اور ان سب کو ایک جگہ گھیر کر اکٹھا کیا جائے گا، اور اللہ تعالیٰ تمام اہل محشر کے سامنے انہیں ذلیل و رسوا کرنے کے لیے ان سے کہے گا کہ تم ہی لوگوں نے میری ان قرآنی آیات کی تکذیب کی تھی جن میں قیامت کی خبر دی گئی تھی؟ اور ان میں غور فکر کرنے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی، تم نے سوائے فساد برپا کرنے اور لوگوں کو راہ راست سے روکنے کے دنیا میں کیا ہی کیا تھا۔ اسی لیے جیسا کہ آیت (85) میں کہا گیا، ان کے لیے اللہ کا عذاب مقدر ہوگیا ہے اور وہ اپنے دفاع میں ایک کلمہ بھی اپنی زبان سے ادا نہ کر پائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت