فهرس الكتاب

الصفحة 5849 من 6343

(4) اللہ تعالیٰ نے مذکورہ آیات میں موجود نصیحت کی عظمت و اہمیت بیان کرنے کے لئے فرمایا کہ یہ تو ان معزز و مکرم صحفیوں میں مکتوب ہے جن کا ان میں موجود علوم اور حکمتوں کی وجہ سے اللہ کے نزدیک بڑا اونچا مقام ہے اور جنہیں صرف پاک فرشتے ہی ہاتھ لگاتے ہیں اور جنہیں اللہ کے رسولوں تک ایسے فرشتے پہنچاتے ہیں جو اپنے رب کے نہایت فرمانبردار اور سچے بندے ہیں یعنی وہ صحائف لوح محفوظ سے انبیائے کرام تک بڑے قومی و تقی فرشتوں کے ذریعہ پہنچتے ہیں، جو وحی الٰہی میں اپنی طرف سے کسی قسم کا تصرف نہیں کرتے اور نہ ہی شیاطین اس میں کوئی تصرف کر پاتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت