فهرس الكتاب

الصفحة 5074 من 6343

(13) ان اہل جہنم کا ذکر ہو رہا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے آیت (9) میں (اصنحاب المشامۃ) کہا ہے اور اس آیت میں انہیں (اصحاب الشمال) کہا ہے، یعنی وہ اشرار اور بدبخت لوگ جنہیں عرش کے بائیں جانب جگہ ملے گی اور جن کے نامہ ہائے اعمال ان کے بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے، وہ بڑے ہی بدقسمت لوگ ہوں گے، اس لئے کہ ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا، جس کی تپش اور کھولتا ہوا پانی ان کی جانوں کو ہر لمحہ بے چین اور مضطرب رکھے گا اور ان کے سروں پر آگ اور سیاہ دھواں کا سایہ ہوگا، جس میں نہ ٹھنڈک ہوگی اور نہ ہی کوئی دوسری اچھائی، اس لئے کہ وہ نار جہنم کا دھواں ہوگا نہایت وحشت ناک او کرب انگیز ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت