فهرس الكتاب

الصفحة 1326 من 6343

64۔ آیت 80 کی تفسیر میں گذر چکا ہے کہ یہ آیت اس وقت نازل ہوئی تھی جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبداللہ بن ابی بن سلول کی نماز جنازہ پڑھی تھی اور اس کی قبر کے پاس گئے تھے۔ اس کا حکم ہر اس شخص کے بارے میں عام ہے جس کا نفاق ظاہر ہوچکا ہو۔ مسند احمد میں ابو قتادہ (رض) سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہو سلم کسی کی نماز جنازہ پڑھنے کے لیے بلائے جاتے تو مرنے والے کے بارے میں پوچھتے تھے، اگر خیر کے ساتھ اس کا ذکر کیا جاتا تو اس کی نماز پڑھتے، ورنہ اس کے رشتہ داروں سے کہہ دیتے کہ تم لوگ جیسا چاہو کرلو، اور اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھتے تھے

اسی آیت سے استدلال کرتے ہوئے حافظ سیوطی نے الاکلیل میں لکھا ہے کہ کافر کی نماز جنازہ پڑھنی اور اس کی قبر کے پاس کھڑا ہونا حرام ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت