فهرس الكتاب

الصفحة 4810 من 6343

(12) اہل جنت آپس میں ایسی باتیں کریں گے جن سے مقصود جنت میں رب العالمین کی دی ہوئی نعمتوں کا ذکر اور ان پر اس کا شکر ادا کرنا ہوگا پہلے ان حالات کا ذکر کریں گے جن سے وہ دنیا میں طاعت و بندگی کی راہ میں دوچار ہوئے اور ایک دوسرے سے کہیں گے کہ ہم دنیا میں اللہ کے عذاب سے کتنے خائف رہتے تھے تو اللہ نے آج ہم پر کیسا احسان کیا ہے کہ ہمیں جہنم کی آگ سے نجات دے دی ہے۔ ہم روز قیامت آنے سے پہلے دنیا میں صرف اسی کی عبادت کرتے تھے، اسی کے سامنے گڑ گڑاتے تھے کہ ارحم الراحمین تو ہمیں جہنم کے عذاب سے نجات دے دے اور جنت میں داخل کر دے تو اس نے ہماری دعا قبول کرلی، اس لئے کہ جو اسے پکارتا ہے وہ اس کی ضرور سنتا ہے اور اس پر ضرور احسان کرتا ہے اور جو صرف اسی کی عبادت کرتا ہے اور اس کے عذاب سے خائف رہتا ہے، اس پر رحم کرتے ہوئے صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق ضرور دیتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت