فهرس الكتاب

الصفحة 2774 من 6343

25۔ اور وہی ہے جو قطرہائے منی کو زندگی دیتا ہے، خون کے لوتھڑے میں روح پھونکتا ہے، اور مختلف اطوار سے گزار کر ایک مکمل انسان کی شکل میں رحم مادر سے باہر نکالتا ہے، اور وہی ہے جو لیل ونہار کو گھٹاتا بڑھاتا ہے، ان تصرفات پر اس کے علاوہ کوئی دوسرا قادر نہیں ہے، تو اے اہل مکہ ! کیا تمہاری عقل میں اتنی سی بات نہیں آتی ہے کہ جس نے پہلی بار بغیر سابق نمونہ کے تمہیں پیدا کیا تھا وہ یقینا تمہیں دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ جس کے دل کی آنکھ اندھی ہوا سے کسی دلیل سے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ہے، اسی لیے تم نے تمام دلائل و براہین سننے کے باوجود گزشتہ منکرین آخرت کی طرح یہی کہا کہ جب ہم مر کر مٹی ہوجائیں گے وار ہماری صرف ہڈیاں ہر جائیں گی تو کیا دوبارہ زندہ کر کے قبروں سے اٹھائے جائیں گے، اس سے پہلے بھی ہم سے اور ہمارے آباو اجداد سے ایسی بات کہی جاتی رہی ہے لیکن اب تک تو کچھ بھی نہیں ہوا ہے، اس لیے یہ پرانی کتابوں کی کہانیاں ہیں جنہیں لوگ بیان کرتے آرہے ہیں، حقیقت سے اس بات کا کوئی تعلق نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت