فهرس الكتاب

الصفحة 6226 من 6343

سورۃ البینہ مدنی ہے، اس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے

تفسیر سورۃ البینہ

نام: پہلی آیت کا آخری لفظ " البینۃ" ہے یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے اسے سورۃ القیامہ، سورۃ المنفکین اور سورۃ البریہ بھی کہتے ہیں۔

زمانہ نزول: جمہور علماء کے نزدیک یہ سورت مدنی ہے بعض لوگوں نے اسے مکی کہا ہے ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ " لم یکن" مدینہ میں نازل ہوئی تھی اور عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ " لم یکن" مکہ میں نازل ہوئی تھی بخاری و مسلم وغیرہ نے انس (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابنی بن کعب (رض) سے فرمایا: مجھے اللہ نے حکم دیا ہے کہ تمہارے سامنے (لم یکن الذین کفروا) پڑھوں، ابی نے پوچھا: کیا اللہ نے میرا نام لے کر آپ سے کہا ہے؟ آپ نے کہا: ہاں تو ابی رونے لگے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت