فهرس الكتاب

الصفحة 2383 من 6343

(8) موسیٰ (علیہ السلام) کو جو معجزات دیئے جانے والے تھے ان ہی متعلق کلام کی ابتدا ہو رہی ہے اور سوال سے مقصود یہ ثابت کرنا تھا کہ ان کے ہاتھ میں خشک لکڑی کی ایک لاٹھی ہے، جسے اللہ تعالیٰ بطور معجزہ ایک زندہ اور متحرک سانپ بنا دے گا، اور اس معجزے کا اظہار انہیں فرعون اور فرعونیوں کے سامنے کرنا ہوگا۔

اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) سے پوچھا کہ آپ کے دائیں ہاتھ میں وہ کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا یہ میری لاٹھی ہے جس پر میں ٹیک لگاتا ہوں اور اس کے ذریعہ میں اپنی بکریوں کے کھانے کے لیے درختوں سے پتے گراتا ہوں اور میں اسے دیگر کاموں کے لیے استعمال کرتا ہوں، مثال کے طور پر میں اس پر اپنا زاد سفر اور پانی لٹکا کر اپنے کندھے پر ڈھوتا ہوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت