فهرس الكتاب

الصفحة 505 من 6343

11۔ علمائے تفسیر نے اس آیت کی کئی توجیہات بیان کی ہیں۔ پہلی توجیہہ یہ ہے کہ اس میں یتیموں کے اوصیاء کو کہا گیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں جیسا وہ چاہتے ہیں کہ ان کی وفات کے بعد ان کے چھوٹے بچوں کے ساتھ لوگ کریں۔ دوسری توجیہہ یہ ہے کہ یہ حکم مریض کی عیادت کرنے والوں کے لیے ہے، کہ اگر مریض اپنے مال میں بے جا تصرف کی وجہ سے اپنی اولاد کو نقصان پہنچا رہا ہو تو اسے روکیں۔ تسری توجیہہ یہ ہے کہ یہ حکم ورثہ کے لیے ہے، کہ تقسیم وراثت کے وقت جو کمزور رشتہ دار، ایتام ومساکین موجود ہوں تو ان کا خیال کریں، یہ سوچ کر کہ اگر ان کی وفات کے بعد ان کے چھوٹے بچے ہوتے تو کیا وہ چاہتے کہ کوئی انہیں صدقہ و احسان سے محروم کردے۔ چوتھی توجیہہ یہ ہے کہ وصیت کرنے والا ورثہ کا خیال رکھے اور وصیت میں حد سے تجاوز نہ کرے،۔ جیسا کہ حدیثِ سعد بن وقاص میں آیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انہیں ایک ثلث سے زیادہ مال کی وصیت کی اجازت نہیں دی۔

ابن جریر، ابن کثیر، اور رازی وغیرہم نے پہلی توجیہہ کو ترجیح دی ہے، اور کہا ہے کہ سیاق و سباق کی آیتیں اسی رائے کی تائید کرتی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت