فهرس الكتاب

الصفحة 4968 من 6343

(8) اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو پیدا کر کے اور ان میں گوناگوں صلاحیتیں ودیعت کر کے ان پر بڑے احسانات کئے ہیں، جن کا تقاضا تھا کہ وہ دونوں اپنے خالق کے شکر گزار بندے بنتے، لیکن انہوں نے ناشکری کی۔ اللہ تعالیٰ نے آدم لعیہ السلام کو ایس مٹی سے پیدا کیا ہے جو پہلے عام مٹی تھی، پھر گل سڑک کر کیچڑ بن گئی، پھر سوکھ کر ٹھیکرا بن گئی۔ اسی لئے قرآن نے کبھی کہا ہے کہ انسان کی پیدائش مٹی سے ہے، کبھی کہا ہے کہ اس کی پیدائش سڑی مٹی سے ہے اور کبھی کہا ہے کہ اس کی تخلیق ٹھیکرے والی مٹی سے ہوئی ہے۔

اور سب سے پہلے جن کو اللہ تعالیٰ نے آگ کے انگارے سے پیدا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دونوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت