(23) یہاں تک ان نیک بختوں کا انجام بیان کیا گیا جو جنت میں داخل کئے جائیں گے اور جو لوگ اللہ کے سرکش اور باغی بندے ہوں گے ان کا ٹھکانا بڑا ہی برا ہوگا، ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا جس میں وہ لامحالہ داخل ہوں گے اور وہ ہر چہار جانب سے انہیں گھیر لے گی، انہیں پینے کے لئے انتہائی گرم پانی اور جہنمیوں کے جسموں کا لہو اور پیپ دیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ اب اللہ کے سرکش اور باغی بندے ان کا اور انہی جیسے دیگر نوع بہ نوع عذابوں اور ذلتوں اور رسوائیوں کا مزا چکھتے رہیں جو ان کے لئے تیار کی گئی ہیں۔