(26) جہنم میں عذاب پانے والے بڑے اور چھوٹے تمام کافر عذاب کی سختیوں سے تنگ آ کر اور ہر طرف سے ناامید ہو کر جہنم پر مامور فرشتوں سے ال تجا کریں گے کہ ذرا تم ہی اپنے رب سے ہم پر رحم کرنے کی دعا کرو کہ وہ ایک دن کے لئے بھی ہم سے عذاب کو ہلکا کر دے۔ تو وہ فرشتے جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے لئے بھیجے گئے انبیاء و دعوت ایمان لے کر نہیں آئیت ھے اور ظاہر دلائل کے ذریعہ اللہ کے دین کی صداقت کو ثابت نہیں کیا تھا اور تمہیں شرک و معاصی سے روکا نہیں تھا؟ تو جہنمی کہیں گے کہ ہاں ہمارے پاس انبیاء آئے تھے، لیکن ہم نے ان کی بات ان سنی کردی تھی۔ تو فرشتے کہیں گے کہ پھر تم خود ہی اپنے رب کو پکارو، ہم نہ تمہاری بات سنیں گے اور نہ ہی چاہیں گے کہ تمہیں جہنم سے نجات مل جائے اور ہم تمہیں یہ بھی بتا دینا چاہتے ہیں کہ تم پکارو یا نہ پکارو، نتیجہ ایک ہے کہ تم سے عذاب ہلکا نہیں کیا جائے گا اور تم اسی طرح جہنم میں جلتے رہو گے۔