فهرس الكتاب

الصفحة 4481 من 6343

(10) فرعون اور فرعونی اپنے پیچھے بہت سے باغات اور چشمے، بہت سی کھیتیاں اور زیب و زینت سے آراستہ بہت سی محافل و مجالس چھوڑ گئے اور بہت سی دوسری نعمتیں بھی، (جیسے عورتیں، مال و دولت اور جاہ وحشم) چھوڑ گئے، جو ان کے عیش و آرام کا سامان تھے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم نے انہیں انت مام نعمتوں سے نکال باہر کیا اور ان چیزوں کا وارث دوسروں کو بنا دیا، نہ آسمان ان پر رویا اور نہ زمین نے ان پر آہ ونالہ کیا۔ یعنی وہ لوگ اللہ کے ایسے ذلیل بندے تھے کہ ان کی ہلاکت پر کوئی آنسو بہانے والا نہیں تھا۔ حسن بصری اس کی تفسیر بیان کرتے ہیں کہ ان پر نہ فرشتے روئے اور نہ مومنین، بلکہ سب ان کی ہلاکت پر خوش تھے، یعنی نہ آسمان والوں نے ان پر آنسو بہایا اور نہ زمین والوں نے،" خس کم جہاں پاک"

آیت (29) کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انہیں مہلت نہیں دی گئی، بلکہ فوراً پکڑ لئے گئے، اس لئے کہ اللہ ان کی فطرت سے خوب واقف تھا کہ اگر انہیں مہلت بھی دے دی جائے تب بھی وہ اپنے گناہوں سے تائب ہو کر ایمان نہیں لائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت