(3) اللہ تعالیٰ نے سارے علم کو خطاب کر کے فرمایا کہ اے لوگو ! تم لوگ اس چیز کی اتباع کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری لیے اتاری گئی، اور قران سنت ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ انجم کی آیت (3/4) میں فرمایا ہے: یعنی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی خواہش نفس کے مطابق نہیں بولتے، بلکہ کوہ تو وحی ہے جو ان پر نازل ہوتی ہے، اس کے بعد اللہ نے فرمایا کہ اے لو گو ! اللہ کے علاوہ دوسروں کو اپنے اولیاء نہ بناؤجو تمہیں بتوں کی پرستش، اور بدعتوں اور خوہشات کی اتباع پر ابھارتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ
بہت ہی کم نصیحت حاصل کرتے ہو۔ اللہ کا بر حق دین چھوڑ کرہوا وہویں اور باطل ادیان ونظریات کی تباع کرتے ہو۔