سورۃ الحدید مدنی ہے، اس میں انتیس آیتیں اور چار رکوع ہیں
تفسیر سورۃ الحدید
نام: آیت (25) میں (وانزلنا الحدید فیہ باس شدید و منافع للناس) آیا ہے اسی سے اس سورت کا نام ماخوذ ہے۔
زمانہ نزول: قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت تمام کے نزدیک مدنی ہے، نقاش کا بھی یہی قول ہے۔
امام احمد، ترمذی، نسائی اور بیہقی نے شعب الایمان میں عرباض بن ساریہ (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سونے سے پہلے مسبحات (الحدید، الحشر، الصف، الجمعہ اور التغابن) پڑھا کرتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس میں ایک آیت ہے جو ہزار آیتوں سے افضل ہے محدث البانی رحمہ اللہ نے صحیح الترمذی میں اسے ذکر کیا ہے۔ حافظ ابن کثیر نے لکھا ہے کہ وہ آیت (3) واللہ اعلم (ھوالاول ولاخروا الظاھروا الباطن وھوبکل شیء علیم) ہے۔