فهرس الكتاب

الصفحة 6234 من 6343

(6) ان کے ایمان اور طاعت و بندگی کے سبب اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوجائے گا اور اللہ تعالیٰ کا ان پر جو فضل و کرم ہوگا اور انہیں جو جنت اور اس کی بیش بہا نعمتیں ملیں گی، اس کے سبب وہ بندگان نیک بھی اپنے رب سے راضی ہوجائیں گے۔

اللہ تعالیٰ نے آیت کے آخر میں فرمایا کہ یہ جزائے عظیم اس بندے کو ملے گا جو دنیا میں اپنے رب سے ڈرتا رہے گا، اس کی نافرمانی نہیں کرے گا اس کی طاعت و بندگی میں اپنی زندگی گذارے گا یہاں تک کہ اس کی موت آجائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت