فهرس الكتاب

الصفحة 4815 من 6343

(14) مشرکین مکہ کبھی کہتے کہ محمد ایک شاعر ہے، جیسے بلاد عربیہ میں بڑے بڑے شعراء گذر چکے ہیں یہ بھی چند سالوں تک ہمیں اپنی شاعری سناتا رہے گا، پھر عمر طبیعی کو پہنچ کر مر جائے گا اور قصہ تمام ہوجائے گا۔

اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی ان کو کور مغزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ٹھیک ہے، پھر تم میری موت کا انتظار کرو، اور وہ میں بھی تمہارے بارے میں اللہ کے فیصلے کا انتظار کرتا ہوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت