فهرس الكتاب

الصفحة 5309 من 6343

(2) باری تعالیٰ نے اپنی مزید تعریف بیان فرماتے ہوئے کہا کہ اس نے سات آسمان پیدا کئے ہیں، جو ایک دوسرے کے اوپر ہیں، لیکن ایک دوسرے سے چپکے ہوئے نہیں ہیں، بلکہ ہر دو آسمانوں کے درمیان ہوا اور پانچ سو سال کی مسافت ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان آسمانوں کو غایت درجہ حسین وخوبصورت اور منظم و مرتب بنایا ہے، ان میں کوئی خلل اور نقص پایا جاتا اور آسمانوں کے اسی حسن و جمال اور کمال ترتیب و انتظام کو بیان کرنے اور انسانوں کو دعوت فکر و نظردینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم انہیں غور سے دیکھو، ان میں تمہیں کوئی نقص و خلل نہیں ملے گا اور چاہے تم جتنی بار غور کرو گے تمہاری نگاہیں تھک ہار کر واپس آجائیں گی اور ان میں تمہیں کوئی خلل، کوئی شگاف اور کوئی نقص نہیں نظر آئے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت