(25) اہل جنت، جنت میں سبز رنگ کے گاؤتکیوں اور نہایت قیمتی، گداز، خوبصورت اور رزق برق مسندوں پر ٹیک گائے بیٹھے ہوں گے یعنی ان کی زندگی نہایت ٹھاھ باٹھ اور شان و شوکت والی ہوگی۔
دین و دنیا اور آخرت کی جن نعمتوں کا ذکر اوپر آیا ہے، ان میں سے ہر ایک ایسی عظیم نعمت ہے، جس کی اہمیت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے جن و انس ! تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کا انکار کرو گے؟!