فهرس الكتاب

الصفحة 5040 من 6343

(4) قیامت کے دن لوگ اپنے اعمال کے اعتبار سے تین جماعتوں میں بٹ جائیں گے۔ حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ ایک جماعت عرش کے دائیں جانب ہوگی اور ان کا نامہ اعمال ان کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا سدی کا قول ہے کہ یہ عام جنتی لوگ ہوں گے اور دوسری جماعت عرش کے بائیں جانب ہوگی، اور ان کا نامہ اعمال ان کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اور یہ جہنمی لوگ ہوں گے اور تیسری جماعت اللہ کی رضا کے کاموں یک طرف سبقت کرنے والوں کی ہوگی اور یہ انبیاء و رسل اور صدیقین و شہداء ہوں گے اور ان کی تعداد دائیں طرف والی جماعت سے کم ہوگی۔

اصحاب الیمین نہایت ہی راحت و سعادت اور فحت و شادمانی میں اور اصحاب الشمال بہت ہی زیادہ دکھ، تکلیف اور حزن والم میں ہوں گے۔

اور جن لوگوں نے ظہور حق کے بعد ایمان و بندگی کی طرف سبقت کی، اس راہ میں تکلیف اٹھائیں، پہاڑ جیسی مصیبتوں پر صبر کیا اور ہر حال میں اللہ کے بندوں کو اس کی بندگی کی دعوت دیتے رہے، اللہ تعالیٰ انہیں اس دن جنت نعیم میں بلند ترین مقام سے نوازے گا اور اس پر مستزاد یہ کہ انہیں اللہ اپنی قربت سے نوازے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت