فهرس الكتاب

الصفحة 1274 من 6343

(26) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے یہودونصاری کی ایک اور قسم کی گمرالی کو بیان کیا ہے یعنی ولوگ اپنے جھوٹے اقوال اور باطل مناظروں کے ذریعہ اللہ کے آخری دین دین اسلام کی تکذیب کرتے ہیں اور لوگوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ یہ اللہ کا دین نہیں ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے آخری نبی ہیں تو ان کی مثال اس آدمی کی ہے جو آفتات یا چاند کی روشنی کی اپنی پھو نکوں سے ختم کرنا چاہتا ہو جس طرح اس آدمی کو یہ حرکت مجنونانہ ہے اور وہ آفتاب یا ماہتاب کی روشنی کو کو ءی نقصن نہیں پہنچا سکتا ہے اسی طرح یہ یہود ونصاری اپنی پھونکوں سے اسلام کی کی شمع ہدایت کو نہیں بھاج سکتے اس لیے کہ اللہ چاہتا ہے کہ چہار دانگ عالم میں اس دین کی روشنی پھیل جائے اور کافروں کے ہزار نہ چاہئے کے باجود ایسا ہو کر رہے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت