فهرس الكتاب

الصفحة 3819 من 6343

39 بعث بعد الموت کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ درخت کو پانی سے پیدا کرتا ہے جو بڑھ کر ہرا بھرا ہوجاتا ہے، پھر مرور زمانہ کے ساتھ سوکھی لکڑی بن جاتا ہے اور ایندھن کے کام آتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ درخت سے آگ پیدا کرنے پر ق ادر ہے وہ یقیناً انسان کو دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے ابن عباس (رض) کا قول ہے کہ اس سے مراد صحراء کا وہ درخت ہے جس کی دو شاخوں کو آپس میں ٹکرانے سے آگ پیدا ہوجاتی ہے تو جو خالق کائنات ہرے درخت سے آگ نکال سکتا ہے وہ یقیناً انسان کو دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت