فهرس الكتاب

الصفحة 4368 من 6343

(2) اللہ تعالیٰ نے کتاب مبین کی قسم کھائی ہے، جس سے مقصود لوگوں کے دل و دماغ میں قرآن کریم کی قدر و منزلت بٹھانی ہے یعنی یہ کتاب مبین وہ عظیم کتاب ہے جس کی قدر و منزلت کی قسم باری تعالیٰ نے کھائی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے اہل عرب ! اس کتاب مبین کی قسم جو حق و باطل کو لوگوں کے لئے کھول کر بیان کرتی ہے، اسے عربی زبان میں ہم نے نازل کیا ہے، تاکہ تم لوگ اس کے اغراض و مقاصد کا ادراک کرسکو اور بغیر واسطہ سمجھ سکو کہ ہمارا تم سے کیا مطالبہ ہے۔

اور یہ قرآن مبین ہمارے پاس لوح محفوظ میں موجود ہے اور اس کا مقام بہت ہی اونچا ہے اور یہ بڑی حکمتوں والی کتاب ہے۔ مفسرین لکھتے ہیں، مقصود یہ بیان کرنا ہے کہ اسمان والوں کے دلوں میں اس قرآن کی قدر و منزلت، زمین والوں سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ بھی اس کا صحیح مقام سمجھیں اور اس میں مذکور احکام شریعت کی پابندی کریں۔

اسی معنی کو سورۃ البروج آیات (12/22) میں یوں بیان کیا گیا ہے: (بل ھو قرآن مجید، فی لوح محفوظ) " بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان والا اور لوح محفوظ میں (لکھا ہوا) "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت