فهرس الكتاب

الصفحة 3607 من 6343

(35) اس آیت کریمہ میں ذکر الٰہی پر مداومت کی بہت زیادہ ترغیب دلائی گئی ہے کہ اللہ تمہیں یاد کرتا ہے، اس لئے تم لوگ بھی اسے یاد کرتے رہو اور یہاں " اللہ کی صلاۃ" سے مراد اس کی رحمت و مہربانی ہے، یعنی اللہ تعالیٰ مومنوں پر رحم کرتے ہوئے انہیں ہر بھلائی کی طرف بلاتا ہے اور اپنے آپ کو خوب یاد کرنے کی نصیحت کرتا ہے اور نمازوں اور دیگر نیکیوں پر مداومت کی دعوت دیتا ہے اور " فرشتوں کی صلاۃ" سے مراد یہ ہے کہ وہ مومنوں کے لئے اللہ کے حضور دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں، تاکہ اللہ تعالیٰ انہیں کرکفر و معاصی اور شبہات و الخقا سیسۂ کی ظلمتوں سے نکال کر ایمان و اتباع سنت اور اخلاق حسنہ کے نور سے بہرہ ور کرے اس لئے کہ وہ مومنوں پر بڑا ہی مہربان ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت