فهرس الكتاب

الصفحة 3856 من 6343

(10) اللہ تعالیٰ نے شیاطین و سرداران کفر اور ان کی پیری کرنے والوں کے بارے میں خبر دی ہے کہ جس طرح دنیا میں یہ تمام لوگ ضلالت و گمراہی میں شریک تھے، آج عذاب الٰہی کا مزا چکھنے میں بھی شریک ہوں گے۔ ہم کفر و شرک کرنے والے مجرمین کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کیا کرتے ہیں۔ مشرکین قریش سے جب ہمارے نبی کہتے تھے کہ تم لوگ اس بات کا اقرار کرلو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو کبر و غرور سے ان کی گردنیں اکڑ جاتی تھیں اور آپس میں ایک دوسرے سے کہتے تھے کہ کیا ہم ایک پاگل کی شاعرانہ باتوں میں آ کر جسے وہ قرآن کا نام دیتا ہے، اپنے معبودوں سے دست بردار ہوجائیں؟

آیت (73) میں اللہ تعالیٰ نے ان کافروں کی تردید اور اپنے نبی کی تصدیق کرتے ہوئے فرمایا کہ میرے نبی جو کچھ تمہیں پڑھ کر سناتے ہیں وہ شاعری نہیں، بلکہ برحق کتاب ہے اور اسی دعوت توحید کو لے کر مبعوث ہوئے ہیں جو تمام انبیاء و رسل کی دعوت رہی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت