فهرس الكتاب

الصفحة 1851 من 6343

(19) ابلیس نے جب قیامت کے دن تک اپنے اوپر لعنت کی بات سنی تو سمجھا کہ اس کا عذاب اس وقت تک ٹال دیا گیا ہے، اسی لیے اس نے اللہ سے طلب کیا کہ اسے اس دن تک موت نہ آئے، گویا اس نے یہ طلب کیا کہ اسے کبھی بھی موت نہ آئے، اس لیے کہ قیامت کے دن کے بعد کسی کو موت نہیں آئے گی، تو اللہ تعالیٰ نے اسے مہلت دے دی، بعض لوگوں نے کہا ہے کہ آیت (38) میں وقت معلوم سے مراد قیامت آنے سے پہلے کا وقت ہے، یعنی قیامت آجانے کے بعد ابلیس بھی مرجائے گا، اور دوسرے جنوں اور انسانوں کی طرح دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت