فهرس الكتاب

الصفحة 4600 من 6343

(4) اللہ تعالیٰ نے مشرکوں کی زجر و توبیخ کی ہے اور اپنے گرد و نوح میں پائی جانے والی کافر قوموں کی ہلاکت و بربادی کے آثار دیکھ کر ان سے عبرت حاصل کرنے کی نصیحت کی ہے اور کہا ہے کہ اللہ نے ان کے کفر و شرک اور تکذیب انبیاء کی وجہ سے کس طرح انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور ان کی بستیوں کو تہہ و بالا کردیا، نیز فرمایا کہ ہر دور میں کافروں کا ایسا ہی انجام ہوا ہے اور ہوتا رہے گا اس لئے مشرکین مشکین مکہ سوچتے کیوں نہیں کہ کہیں ان کا انجام بھی ایسا ہی نہ ہو۔

اور اللہ نے اپنے مومن و مجاہد بندوں کو فتح و کامرانی کی جو خوشخبری دی ہے اور اہل کفر و شرک کے لئے دونوں جہان میں جس ذلت و رسوائی کی خبر دی ہے، اس کا سبب یہ ہے کہ وہ قادر مطلق ہر حال میں مومنوں کا یادو مددگار ہوتا ہے، جبکہ کافروں کا کوئی مددگار نہیں ہوتا، اور جسے اللہ چھوڑ دے اس کی کون مدد کرسکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت