فهرس الكتاب

الصفحة 6332 من 6343

(1) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے میرے نبی ! جو شخص آپ سے اللہ کے بارے میں پوچھے، اس سے کہہ دیجیے کہ اللہ ایک ہے تمام کمالات میں منفرد ہے، تمام اچھے اور پیارے نام، کامل و اعلیٰ صفات، اور مقدس افعا اسی کے لئے ہیں اور وہ بے نظیر و بے مثال ہے۔

سب کی حاجتیں وہی پوری کرنے والا ہے، اس کے در کے سوا کوئی در نہیں، سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں اس لئے کہ وہ اپنی صفات میں کامل ہے، اس کا علم ہر چیز کو محیط ہے، اس کا حلم اس کے غضب پر غالب ہے، اس کی رحمت ہر چیز کے لئے عام ہے، اسی طرح وہ اپنی تمام صفات میں کامل ہے، اس میں کوئی نقص و عیب نہیں۔

وہ کامل و بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنا ہے اور نہ اس کو کسی نے جنا ہے اور نہ اس کا کوئی مدمقابل ہے اور نہ کوئی اس جیسا ہے اس لئے صرف وہی عبادت کا مستحق ہے، اس کے سوا کوئی بھی کسی عبادت کا سزاوار نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت