فهرس الكتاب

الصفحة 4066 من 6343

(25) سردار ان کفر کی یہ بات سن کر ان کے پیرو کار کہیں گے کہ تم لوگوں نے ہمارے بارے میں جو بات کہی ہے، وہ تم پر زیادہ صادق آتی ہے، اس لئے تمہارے مجرمانہ کردار کی وجہ سے آج تمہیں دوہرا عذاب دیا جائے گا، تم ہی نے ہمیں گمراہ کیا تھا اور ہمارے عذاب کا سبب بنے ہو تو آج تمہارے کوئی راحت و کشادگی نہیں ہے پھر اللہ سے کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! جن مجرمین نے دنیا میں ہمیں گمراہ کیا تھا اور آج ہمارے عذاب کا سبب بنے ہیں، ان کو جہنم میں دوہرا عذاب دے۔ جیسا کہ سورۃ الاحزاب آیت (86) میں آیا ہے کہ عام اہل جہنم اپنے سرداروں کے بارے میں کہیں گے: (ربنا اتھم ضعفین من العذاب) " اے ہمارے رب ! انہیں دوہرا عذاب دے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت