فهرس الكتاب

الصفحة 3590 من 6343

(23) غزوہ احزاب کے موقع سے یہود بنو قریظہ نے خیانت کی، نقض عہد کیا اور کفار عرب کے ساتھ مل گئے، انہی کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ چونکہ انہوں نے بدعہدی کر کے کفار عرب کی تائید کی تھی، اس لئے مسلمانوں نے غزوہ احزاب کے بعد ان کا محاصرہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ایسا رعب ڈالا کہ وہ اپنے قلعوں کے دروازے کھول کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے آگئے اور ہتھیار ڈال دیا تو جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے بالغ مردوں کو قتل کروا دیا، عورتیں اور بچے لونڈی اور غلام بنا لئے گئے اور ان کے اموال بطور مال غنیمت مسلمانوں میں تقسیم کردیئے گئے۔ (آیت) (72) میں اسی کی تفصیل بیان کی گئی ہے کہ مسلمان ان کے کھیتوں، باغات، مکانات، قلعوں، مویشی، ہتھیار، درہم و دینار اور دیگر تمام منقولہ جائیدادوں کے مالک بن گئے اور کچھ ہی دنوں کے بعد یہود خیبر کی زمینوں کے بھی مالک بنگئے۔ بعض مفسرین نے (ارضالم تطؤھا) سے مراد سر زمین مکہ اور بعض نے فارس و روم کے علاقے لئے ہیں ابن جریر طبری لکھتے ہیں کہ ممکن ہے تینوں ہی مراد ہوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت