فهرس الكتاب

الصفحة 1514 من 6343

(23) جب قوم نوح کے پاس کفر و عناد پر قائم رہنے کی کوئی دلیل نہیں رہی، اور نوح (علیہ السلام) کے دلائل و براہین کے آگے انہوں نے اپنے آپ کو یکسر عاجز پایا، تو کہنے لگے کہ اے نوح ! ہم تمہارے مناظروں سے تنگ آگئے ہیں، اگر تم سچے ہو تو جس عذاب کا وعدہ کرتے آئے ہو اسے لا کر دکھا دو، تو نوح (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ یہ میرے اختیار میں نہیں ہے، جب اللہ چاہے گا عذاب آئے گا، اور اس وقت تم اسے عاجز نہ بنا سکو گے، اور آیت (34) میں نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ اگر اللہ تمہیں گمراہ اور ہلاک کرنا چاہے گا، تو میرا تمہیں توحید کی طرف بلانا اور عذاب سے ڈرانا کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت