فهرس الكتاب

الصفحة 6189 من 6343

(3) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نصیحت کی کہ جب آپ جہاد اور دیگر امور دنیا سے فارغ ہوجائیں اور یکسوئی حاصل ہوجائے، تو اپنے رب کی عبادت کے لئے کھڑے ہوجایئے، اور نماز، دعا اور تسبیح اور استغفار میں خوب محنت کیجیے اور تمام علائق دنیا سے الگ ہو کر صرف اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگ جایئے، اور ان لوگوں میں سے نہ ہوجایئے جو فراغت کے اوقات لہو و لعب میں گذارت یہیں اور اپنے رب کی یاد سے غافل ہوجاتے ہیں۔ وباللہ التوفیق

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت