(15) ذکر آخرت کی مناسبت سے جہنم اور اس میں پائے جانے والے بدترین عذاب کا ذکر آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہاں بڑے مجرمین کو زقوم کا پھل کھانے کو دیا جائے گا، زقوم کا درخت بادیہ میں پایا جانے والا بدترین درخت ہے۔ قیامت کے دن یہ اللہ کے حکم سے جہنم میں پیدا ہوگا، اس کے پھل نہایت بدشکل اور بدمزہ ہوں گے، سورۃ الاسراء آیت (60) میں اس کا نام (ملعونہ) بتایا گیا ہے، یعنی وہ درخت جس میں کوئی خیر نہیں ہے اور سورۃ الصافات آیات (62) سے (66) تک میں اس کا تفصیلی بیان آچکا ہے۔
جہنمی جب بھوک کی شدت سے اسے کھائیں گیت و وہ القطرہ کی تلچھت یا پگھلے ہوئے تانبے کے مانند ان کے پیٹوں میں پوری شدت کے ساتھ کھولنے لگے گا جو ان کے دلوں کو جلا ڈالے گا۔ سورۃ الہمزہ آیات (6/7) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (نار اللہ الموقدۃ، التی تطلع عل الافترہ) " وہ اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی، جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی۔ "