فهرس الكتاب

الصفحة 2163 من 6343

(3) یہ دنیا دار الامتحان ہے دار القرار نہیں، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے زمین پر مختلف قسم کے حیوانات پیدا کیے اور اسے درختوں، نہروں اور پھلوں پتیوں سے زینت بخشی اور انواع و اقسام کی نعمتوں سے اسے بھر دیا، تاکہ دیکھے کہ کون رنگ رلیوں میں پھنس کر رہ جاتا ہے، اور کون شہوتوں اور خواہشات پر غالب آکر اللہ کی اطاعت و بندگی کو ترجیح دیتا ہے، اور ایک دن ایسا آئے گا کہ زمین اور اس پر موجود تمام اشیاء یکسر ختم ہوجائیں گی، اور زمین بے آب و گیاہ میدان بن جائے گا۔

مفسرین لکھتے ہیں کہ ان دونوں آیتوں میں بھی نبی کریم کو تسلی دی گئی ہے کہ آپ پریشان نہ ہوں اور گم نہ کریں اس لیے کہ جس دنیا اور اس کی لذتوں اور شہوتوں کی خاطر آپ سے کفار عداوت کرتے ہیں اسے بہرحال ختم ہوجانا ہے اور سب کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے، تاکہ ان کے اعمال کا انہیں بدلہ چکایا جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت