فهرس الكتاب

الصفحة 2243 من 6343

(54) ذوالقرنین نے کہا جو شرک و کفر کے ذریعہ دنیا میں فساد پھیلاتا رہے گا اور دوسروں کو گمراہی کی دعوت دے گا اسے ہم قید و بند سے گزاریں گے اور قتل کریں گے اور موت کے بعد قیامت کے دن جب اپنے رب کے پاس جائے گا تو وہ اسے انتہائی سخت عذاب دے گا اور جو میری دعوت کو قبول کرے گا اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لے آئے گا اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائے گا اور نیک عمل کرے گا اسے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بطور جزائے خیر جنت دے گا اور اسے آج ہم نہ کوئی سخت بات کہیں گے اور نہ ہی کسی ایسے کام کا حکم دیں گے جو اس پر شاق گزرے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت