40 بعث بعد الموت کی ایک تیسری دلیل آسمانوں اور زمین کی تخلیق ہے، یعنی جو ذات واحد عظیم آسمانوں اور زمین کی پیدائش پر قادر ہے وہ یقیناً کمزور اور صغیر انجم انسان کو دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے، وہ تو وہ ہے جو لفظ " کن" سے جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے وہ ذات واحد جو ہر چیز کا مالک ہے اور جس چیز میں چاہتا ہے اپنی مرضی اور ارادے کے مطابق تصرف کرتا ہے، وہ ہر عیب و نقص سے پاک ہے اور ہر خوبی اور اچھائی کے ساتھ متصف ہے اور قیامت آئیگی اور سب کو دوبارہ زندہ ہو کر اس کے پاس لوٹ کرجاتا ہے، تاکہ وہ خالق کائنات ہر ایک کو اس کے کئے کا بدلہ دے، وباللہ التوفیق