(17) مشرکین مکہ جو بعث بعد الموت اور یوم آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں، ان کا ایک بہت بڑا جرم یہ ہے کہ وہ فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں بتاتے ہیں۔
آیت (28) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ اپنی زبان سے ایک ایسی بات کہتے ہیں، جس کا انہیں کوئی علم نہیں ہے، اس لئے کہ نہ انہوں نے انہیں دیکھا اور جاتا ہے، اور نہ ان کے پاس اللہ کی طرف سے اس بارے میں کوئی خبر آئی ہے، یہ بات انہوں نے محض اپنے وہم و گمان اور جہالت و گمراہی کی بنیاد پر کہی ہے اور معلوم ہے کہ حقیقت کا ادراک وہم و گمان کے ذریعہ نہیں، بلکہ یقینی دلائل کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔