فهرس الكتاب

الصفحة 883 من 6343

(83) اللہ تعالیٰ نے ان انبیاء کر آسمانی کتابیں دیں، اور علم و نبوت کی نعمت سے نوازا۔ مفسر ابو السعود نے لکھا ہے کہ یہیاں آسمانی کتابیں دینے، سے مراد ان میں موجود حقائق کی تفہیم اور تمام بڑے امور کا احاطہ ہے۔ اس لیے کہ ان میں سے بعض پر کوئ متعین کتاب نازل ہوئی تھی، اس کے بعد اللہ نے فرمایا کہ اگر کفار قریش رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قرآن کریم کا انکار کرتے ہیں تو وہ گو یا گذشتہ تمام انبیاء اور آسمانی کتابوں کا انکار کرتے ہیں، اور ان کے اس انکار کی اللہ کو کوئ پرواہ نہیں، کیونکہ اس نے تو ان دونوں پر ایمان لانے کے لیے صحابہ کرام اور مومنینی کی جماعت کو پیدا کردیا ہے، جو ان پر ایمان لے آئے ہیں، اور ان پر اور دین اسلام پر جان نثار کرنے کے لیے ہمہ دم تیار رہتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت