سورۃ یونس مکی ہے اس میں ایک سو نو آیتیں اور گیارہ رکوع ہیں۔
نا: اس سورت کی آیت 98 میں یونس (علیہ السلام) کا نام آیا ہے، اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ یونس رکھا گیا ہے۔
زمانہ نزول: آیت 40 اور 94، 95، کے علاوہ پوری سورت مکی دور میں نازل ہوئی تھی، عقیدہ توحید، وحید، بعث بعد الموت، کفار مکہ کا کفر و عناد، اور ان قضایا سے متعلق ان کے ذہنوں میں موجود شبہات کا ازازلہ یہی وہ مرکزی مضامین ہیں جن کے گرد پوری سورت گھومتی ہے۔