فهرس الكتاب

الصفحة 4774 من 6343

(20) مشرکین مکہ سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی کہا جا رہا ہے کہ جب دلائل و براہین سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اس کے در کے سوا کوئی در نہیں، اس کی ذات کے سوا کوئی ملجاوماویٰ نہیں، تو اے مشرکین مکہ ! اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ تم اس پر ایمان لے آؤ، اس کی طاعت و بندگی کرو، اس لئے کہ اس کے عذاب سے بچنے کا اس کے سوا کوئی ذریعہ نہیں کہ اس کی بندگی کی جائے اور دیکھو ! میں اس کے عذاب سے تمہیں بہت ہی صراحت کے ساتھ ڈرا رہا ہوں، اگر تم نے اپنی حالت نہیں بدلی تو تم پر بھی کوئی ویسا ہی عذاب نہ نازل ہوجائے جیسا ان قوموں پر نازل ہوا تھا جن کے قصے تم ابھی سن آئے ہو۔

مزید تاکید کے طور پر مشرکین مکہ سے کہا گیا کہ تم لوگ اللہ کے عقاب سے بچنے کے لئے اس کی وحدانیت کا اقرار کرو، اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور دیکھو میں تمہیں بہت ہی صراحت کے ساتھ اس کے عذاب سے ڈرائے دے رہا ہوں تاکہ تمہارے پاس کوئی عذر باقی نہ رہ جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت