فهرس الكتاب

الصفحة 3805 من 6343

(32) اللہ تعالیٰ کی رحمت دنیا میں کافر و مومن سب کے لئے عام ہے، اس لئے ہزار کفر و شرک کے ارتکاب کے باوجود اللہ کافروں اور مشرکوں کو روزی دیتا ہے اور انہیں دنیا کی چند روزہ زندگی گذار لینے کا موقع دیتا ہے، اگر وہ کفر و شرک پر دنیا ہی میں ان کی گرفت کرتا تو ان کی آنکھیں چھین لیتا، پھر وہ اپنے جانے پہچانے راستوں پر بھی نہ چل پاتے اور ان کی صورتوں کو مسخ کردیتا نہ آگے جا پاتے اور نہ پیچھے لوٹ سکتے، لیکن اس نے غایت رحمت کی وجہ سے ایسا نہیں کیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت