فهرس الكتاب

الصفحة 4238 من 6343

(38) اے انسانو ! وہی ذات برحق جس کی صفات و کمالات کا اوپر ذکر آیا ہے، اسی خالق و مالک کل نے تم سب کو پہلے مٹی سے پیدا کیا (یعنی تمہاری اصل مٹی ہے، یا یہ کہ تمہارے باپ آدم کو مٹی سے پیدا کیا) پھر تمہارے باپ کے نطفہ حقیر کو رحم مادر تک پہنچایا، پھر اسے منجمد خون بنایا، پھر بچہ کی شکل میں تمہیں تمہاری ماں کے بطن سے باہر نکالا، یعنی مختلف اطوار سے گذار کرت مہیں ایک ننھے منے بچے کی شکل میں دنیا میں بھیجا، پھر تمہاری پرورش کی، یہاں تک کہ تم بھرپور جوان بن گئے اور پھر مرور ایام و سال کے ساتھ تم بوڑھے ہوجاتے ہو اور تم میں سے بعض رحم مادر سے مردہ ساقط ہوجاتا ہے اور کوئی کمسنی ہی میں وفات پا جاتا ہے، اور کوئی عہد جوانی میں اور کوئی عہد پیری سے قبل اے انسانو ! تمہیں ان سارے اطوار سے اللہ وحدہ لا شریک کے سوا کون گذارتا ہے، تمہیں ان باتوں پر غور و فکر کرنا چاہئے تاکہ تم رب العالمین کی قدرت و عظمت کا اعتراف کرسکو، اور بعث بعد الموت پر تمہارا ایمان و یقین پختہ ہوجائے۔

اے لوگو ! وہی معبود برحق حقیر قطرہ منی کو زندگی دیتا ہے اور وہی انسانوں کو عمریں پوری ہوجانے کے بعد، انہیں موت دیتا ہے، اسے کبھی بھی موت لاحق نہیں ہوگی اور اس کے سوا تمام جن و انس مر جائیں گے اور وہ معبود برحق جب کسی بات کا فیصلہ کرتا ہے تو کلمہ " کن" کے ذریعہ اسے وجود میں لے آتا ہے، محال ہے کہ وہ چاہے اور کوئی چیز وجود میں نہ آئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت