فهرس الكتاب

الصفحة 3628 من 6343

51 آیات (66,65,64) میں ان کافروں کا انجام بتایا گیا ہے جو قیامت اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کی تکذیب کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی رحمت سے دور کردیا ہے اور ان کے جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے جس میں داخل ہونے کے بعد اس سے کبھی نہیں نکلیں گے اور نہ وہاں اپنا کوئی یارومددگار پائیں گے جو اس مشکل ترین گھڑی میں ان کے کام آئے گا اور جب ان کے چہرے جہنم کی آگ میں الٹے پلٹے جائیں گے، جیسے گوشت کو آگ پر بھوننے کے لئے الٹا پلٹا جاتا ہے، اس وقت بلک بلک کر روئیں اور مارے حسرت ویاس کے کہیں گے کہ اے کاش ! ہم نے دنیا میں اللہ اور اس کے رسول کی بات مانی ہوتی تو آج ہمارا یہ حال نہ ہوتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت